درود لکھی
درودِ لکھی نبی کریم محمد ﷺ پر ایک درود ہے جو سلطان محمود غزنوی کی طرف منسوب ہے۔ روایت ہے کہ سلطان نہایت عاجزی اور عقیدت کے ساتھ ہر صبح و شام نبی کریم ﷺ پر ایک ہزار مرتبہ درود پڑھا کرتے تھے۔ چونکہ ان کا بہت سا وقت عبادت میں صرف ہوتا تھا، اس لیے سلطنت کے بعض امور نظر انداز ہونے لگے۔ ایک رات وہ سو گئے تو خواب میں نبی کریم محمد ﷺ کی زیارت ہوئی۔ نبی کریم ﷺ نے انہیں یہ درود سکھایا اور نمازِ فجر کے بعد اسے پڑھنے کی ہدایت فرمائی، اور بتایا کہ اس کا ثواب آپ ﷺ پر ایک ہزار مرتبہ درود پڑھنے کے برابر ہوگا۔
کم دکھائیںدرودِ لکھی: عربی متن اور ترجمہ
ویڈیو
